The Watan International
2010-03-09 03:02:24
میرانشاہ بازار کے نزدیک جاسوس طیارے کے حملے میں پانچ افراد ہلاک
میرانشاہ بازار کے نزدیک جاسوس طیارے کے حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے نے پانچ میزائل داغے۔ حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیارے سے حیوانات کے ایک سرکاری ہسپتال کے اندر واقع ایک رہائشی مکان پر تین میزائل فائر کیئے۔پیر کی شام ساڑھے آٹھ بجے میرانشاہ بازار کے جنوبی حصے میں واقعہ حیوانات کے سرکاری ہسپتال کے اندر ایک رہائشی مکان پر تین میزائل فائر کیےگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ کے مقامی طالبان سے بتایا جاتا ہے۔ جنوبی و شمالی وزیرستان میں اس سال میں اب تک پچاس سے زائد ڈرون حملے ہوچکے
 
watan news

All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is
infringement of copyright and is strictly prohibited

Copyright © 2010-11 The Watan International! Inc. Designed & Hosted By:  2-Xperts