CONTACT US
The Watan International
2010-03-09 03:04:49
بھارت: 16 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کاحکم
بھارتی سپریم کورٹ نے سزا مکمل کرنے والے سولہ پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے حکومت کے اس جواب کو بھی مسترد کردیا کہ وہ پاکستان میں بھارتی قیدیوں کی رہائی کے لئے انتظار کر رہی تھی۔ سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ ملک قانون کی حکمرانی کے تحت چلائے جاتے ہیں، کسی دوسرے ملک کے ردعمل پر نہیں۔ عدالت نے حکومت کے اس موقف کو بھی مسترد کردیا کہ قیدیوں کا تبادلہ سفارتی عمل کے ذریعے ہورہا تھا اور اس کے لئے دونوں جانب سے تعاون کی ضرورت تھی۔ جے اینڈ کے پینتھرز پارٹی کے چیف بھیم سنگھ اور ایڈوکیٹ بی ایس بلوریا نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ آگرہ، جودھپور، نیانی سمیت مختلف جیلوں میں تیس سے زائد پاکستانی غیرقانونی طور پر قید ہیں۔
 
watan news

All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site in any form is
infringement of copyright and is strictly prohibited

Copyright © 2010-11 The Watan International! Inc. Designed & Hosted By:  2-Xperts