شام اسرائیل سے باالواسطہ مذاکرات پر آمادہ ہو گیا ہے
شام نے بھی اسرائیل سے باالواسطہ امن مذاکرات کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ۔
خبررساں ادارے کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ناروے کے وزیر اعظم جینز اسٹال ٹینبرگ سے اوسلو میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں شام کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دمشق ترک ثالثی میں اسرائیل سے باالواسطہ مذاکرات کیلئے تیار ہے تاکہ خطے میں مستحکم امن کیلئے معاہدہ ہوسکے ۔
پہلے ترکی کی ثالثی میں اسرائیل شام امن مذاکرات کا آغاز مئی دوہزار نو میں ہوا تھا تاہم اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمر ٹ کے استعفے کے بعد یہ بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی تھی جبکہ دسمبر دو ہزار آٹھ میں غزہ پر حملے کے بعد دمشق نے تل ابیب سے بات چیت سے انکار کردیا تھا
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site
in any form is
infringement of copyright and is strictly prohibited