ماہ رواں کے آخر تک 1973ء کا آئین اصل حالت میں بحال کردیاجائے گا۔ آصف زرداری
صدر آصف علی زرداری نے اس ماہ کے آخر تک 1973ء کا آئین اصل حالت میں بحال کرنے کا عندیہ دے دیا ہے انہوں نے کہاہے کہ مجھے امید اور یقین ہے کہ اس ماہ کے آخر تک 1973ء کے آئین کو اصل حالت میں بحال کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی ( اے پی این ایس ) کی تقریب تقسیم ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میاں رضا ربانی کی قیادت میں پارلیمنٹ کی آئینی اصلاحات کی کمیٹی آئینی ترمیم پر کام کر رہی ہے اور اس نے مجھے اس بارے رپورٹ ابھی پیش کرنی ہے۔تاہم مجھے امید ہے کہ کمیٹی اس ماہ کے اندر اندر اپنا کام مکمل کر لے گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئینی اصلاحات اتفاق رائے کی جائیں گی اور یہ سب کیلئے قابل قبول ہوں گی ۔انہوں نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئین سے ان تمام آرٹیکل سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے جو ایک آمر نے متعارف کئے تھے انہوں نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے خود پارلیمنٹ کو آئینی اصلاحات کا کہا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ یہ اس خط کا رد عمل ہے جس میں وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو کہاگیا تھاکہ آئین سے ان تمام شقوں کو ختم کریں جو ایوان صدر کو مضبوط اور پارلیمنٹ کو کمزور کرتی ہیں انہوں نے قیاس آرائیوں کو رد قرار دیا کہ وہ خود بھی ایسا کر سکتے ہیں اور آئین کے اندر سے ایسی شقیں ختم نہیں ہوں گی انہوں نے کہاکہ ایسا کرنے کیلئے پارلیمنٹ واحد خود مختار و آزاد باڈی ہے انہوں نے کہاکہ وہ خود رضا کارانہ طورپر نیو کلیئر کمانڈ اتھارٹی کے سربراہ کے اختیارات پارلیمنٹ کو تفویض کر چکے ہیں صدر مملکت نے کہاکہ وہ اس مقصد کیلئے میڈیا کی آزادی و خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ عوام کی بہتری کیلئے حکومت کی کارکردگی پر میڈیا کی مثبت تنقید کو سراہاتے ہیں ۔جمہوری اداروں اور انتظامیہ کی مضبوطی کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے انہوں نے کہاکہ یہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی کی حکومت ہی ہے جس نے میڈیا کو آزادی اور ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ملازمین کو بحال کیا گیا پیپلزپارٹی کی حکومت نے آمر کے دور میں ٹیلی ویذن پر لگائی گئی پابندیوں کو اٹھایا حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ تین روز قبل انہوں نے ورکرز کے حقوق کو تحفظ دینے کیلئے دو بلز پر دستخط کئے ہم غریب خواتین کو نئے بننے والے ڈیموں کے قریبی علاقوں میں زرعی زمین دینے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت نے آغاز حقوق بلوچستان اور گلگت بلتستان جیسے فیصلے دے کر ملک کی تعمیر و ترقی اور یکجہتی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں یہ پیپلز پارٹی کی ہی حکومت تھی جس کے دورمیں پہلی مرتبہ این ایف سی ایوارڈ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو اس پر سب کی طرف سے اتفاق کیا گیا صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو قتل کیا وہ اب نہ صرف انہیں ہٹانا چاہتے ہیں بلکہ وہ جمہوریت کی بساط بھی لپٹنا چاہتے ہیں یہ لوگ میرے اس لئے خلاف ہیں کہ میں ملک میں عام انتخابات کے بائیکاٹ کے خلاف ہوں انتخابات کا حصہ لینے کا یہ فیصلہ میرا ہی تھا کہ آج ملک میں جمہوریت موجود ہے اوراس میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی حاصل ہے محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بارے تحقیقاتی کمیشن کے بارے انہوں نے کہاکہ کمیشن اپنا ٹاسک مکمل کر چکا ہے صدر مملکت نے کہاکہ جب وہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا ذہن تبدیل کیاہے انہوں نے کہاکہ جب انہوں نے صدارتی انتخابات لڑے تو ان کی بہن ان کی متبادل امیدوار تھیں اس کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کئے گئے ۔ اب اس کیلئے دو رائے آرہی ہیں کہ آیا ایک خاتون صدارتی انتخابات لڑ سکتی ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم ملک میں ایک خاتون کو صدر دیکھ سکیں گے اے پی این ایس کے مطالبے کا حوالہ دیتے ہوئے صدر نے کہاکہ حکومت ان مطالبات پر غور کرے گی نیوز پیپر گروپ کے معاملے کے حوالے سے صدر۵ مملکت نے اے پی این ایس کو ایک جوائنٹ کمیٹی کی تجویز دی او رکہاکہ کشمیر اس کے ذریعے اصل حقائق معلوم کئے جائیں ۔اس موقع پر صدر مملکت نے کارٹونسٹ ، کالم نگاروں ، رپورٹروں اور فوٹو گرافروں کو انیس سے بیس ، اے پی این ایس ایوارڈ دئیے ۔ انہوں نے شعبہ اشتہارات کو بھی ایوارڈ دیا۔
All rights reserved. Reproduction or misrepresentation of material available on this web site
in any form is
infringement of copyright and is strictly prohibited